سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وراثت پر دعوے کے تعلق سے کانگریس اور بھارتیہ
جنتا پارٹی (بی جے پی) میں لفظی جنگ درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج
کہا کہ بیشتر ریاستیں پنڈت جواہر لال نہرو کے بجائے سردار پٹیل کو ملک کی
باگ ڈور سونپنے کے حق میں تھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کی پیشرو حکومتوں پر سردار ولبھ بھائی
پٹیل کو ملک
کی تاریخ میں ان کا مناسب مقام نہ دینے کا الزام لگا یا اور
کہا کہ انہیں آئندہ نسلوں کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ مسٹر مودی نے سردار پٹیل پر ایک ڈیجیٹل نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد
کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے وقت ریاستوں نے
سردار صاحب کے حق میں تجویز بھیجی تھی نہ کہ نہرو کے لئے لیکن مہاتما
گاندھی نے نہرو کی حمایت کی تھی۔